اسلام آباد: ( ) ہائیکورٹ نے بشریٰ کا آڈیو لیک کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے ساتھ یکجا کر دیا۔
آڈیو لیکس طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں ہوئی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا پولیس نے ایف آئی اے کو بشری کا وائس سیمپل لینے کے لیے کہا، ایف آئی اے نے پولیس کی درخواست پر بشریٰ کو سمن جاری کیا۔
عدالت نے ایف آئی اے کے سمن معطلی کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
بشریٰ آڈیو لیک کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے ساتھ یکجا

















