لاہور (خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیا،شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کاتقریباً 88فیصدکام مکمل ہو چکا ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ،پیشرفت کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز کی حفاظتی دیواروں کامشاہدہ کیااور تعمیراتی کاموں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی،محسن نقوی نے پلوں پر جاری کام کا جائزہ لیا اور مقررہ مدت میں پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے کنٹریکٹر کو ضروری ہدایات دیں۔
محسن نقوی نے کہا پنجاب حکومت کی تمام سپورٹ آپ کے ساتھ ہے،منصوبے کو ہر صورت اگلے ماہ کے وسط میں مکمل ہونا چاہیے، بارشوں کے باعث ہونے والی تاخیر کا ازالہ اضافی وسائل لگا کر کیا جائے، شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کیلئے مزید محنت سے کام کیا جائے۔
دریں اثنامحسن نقوی نے لاہور،سیالکوٹ موٹروے کےساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ،ٹیم کو شاباش دی،محسن نقوی نے کہا لنک روڈ کےساتھ کمرشل ایریا بھی ڈویلپ کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل سے وقت کے ساتھ ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت ہو گی، وزیراعلیٰ نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔
علاوہ ازیںمحسن نقوی سے وزیراعلیٰ آفس میں فنکاروں کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے فنکاروں کے مسائل سنے ،حل کےلئے یقین دہانی کرائی،محسن نقوی نے فنکاروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہاآرٹسٹ کی کوئی پنشن نہیں ،بڑھاپے میںبھی محنت کرتاہے پنجاب کابینہ نے فنکاروں،گلوکاروں،رائٹرز اور دیگر آرٹسٹ کےلئے 50کروڑ روپے کا انڈوومنٹ قائم کرنے کی منظوری دی،پنجاب کابینہ کے منظور کردہ انڈوومنٹ فنڈ سے فن سے وابستہ تمام افراد مستفید ہوںگے، جلدہی آرٹسٹ وفنکاروں کےلئے ا نڈوومنٹ فنڈ کے لئے رقم جاری کرد ی جائے گی،آرٹسٹ وفنکاروں کی فلاح و بہبود چاہتے ہیں، آرٹسٹ وفنکاروں کی قابل عمل سفارشات کاجائزہ لیں گے۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















