اسلام آباد(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کوئی فیورٹ نہیں ،سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کی کوشش کریں گے،سینیٹر تاج حیدر کی زیر صدارت سینٹ کی پارلیمانی امور کمیٹی کا اجلاس ہوا ،سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکوئی فیورٹ نہیں ،سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کی کوشش کریں گے، چیئر مین کمیٹی تاج حیدر نے کہارجسٹرڈ ووٹرز میں 10ملین کا جینڈر گیپ ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاالیکشن کمیشن کو فائلنگ آف ریپریزنٹیشن کیلئے وقت کم کرنے کا کہا تھا ،الیکشن کمیشن کو کہا تھا وقت ایک ماہ سے کم کرکے 7دن کردیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاقانون کو تبدیل کرنا آپ کا کام ہے جو ابھی تک تبدیل نہیں ہوا ،آپ ترمیم تجویز کرلیں ، چیئرمین کمیٹی تاج حیدر نے کہاتجویز ہے آپ دیکھ لیں۔
چیئر مین کمیٹی تاج حیدر نے کہاآپ ہر چیز کی تاریخ دے رہے ہیں الیکشن شیڈول سے کیوں قاصر ہیں ،کیا آپ سمجھ رہے ہیں حلقہ بندیاں وقت پر مکمل نہیں ہوں گی، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاآپ کی بات الیکشن کمیشن کو پہنچا دوں گا ، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاجنوری میں موسم کی وجہ سے کچھ علاقے بند ہوں گے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاپہلے بھی سردیوں میں انتخابات ہوئے ،جینڈر گیپ کم کرنے کی کوشش کی گئی،بلوچستان میں بہت کام کیا ۔
کوئی فیورٹ نہیں ،سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کی کوشش کرینگے،الیکشن کمیشن

















