گیس قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے،وزیر توانائی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عوام تیار ہوجائیں!حکومت نے گیس قیمتوں میں اضافہ ناگزیر قراردےدیا۔

پاور سیکٹر پربریفنگ کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی ایم علی نے کہا گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے کام جاری ہے، گیس شعبے میں روزانہ ایک ارب کا نقصان ہو رہا ہے،گردشی قرض 28 سے 2900 ارب ہے، شعبے میں بہتری کےلئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

ایم علی نے کہاقیمتوں میں اضافے کےلئے 60 فیصد صارفین کو پروٹیکٹ رکھا جائے گا،کوشش ہے غریب صارفین پر 500سے زائد کا بوجھ نہ پڑے، امیر طبقے کےلئے گیس قیمتوں میں اضافہ زیادہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کو ہوگا، قیمتوں میں کمی کاابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہاتو ضرور مثبت پیش رفت کی توقع ہے،ڈسکوز میں اصلاحات کےلئے 3تجاویز پر کام کیا جا رہا ہے، پہلی تجویز کے تحت ڈسکوز کی نجکاری زیر غور ہے، وزارت توانائی و نجکاری کمیشن ملکر کام کریں گے۔