کراچی(بیورورپورٹ)سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی حراست و گمشدگی کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے پولیس کو مقدمہ درج کر کے 3اکتوبر کو رپورٹ دینے کی ہدایت بھی کردی،پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا مقدمہ درج کرنے کےلئے درخواست گزار نے رجوع نہیں کیا۔
درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا پہلے دن ہی عثمان ڈار کی گمشدگی درخواست جمع کرائی تھی،سرکاری وکیل نے کہا درخواست گزار چاہیں تو پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں، عثمان ڈار پولیس کی تحویل میں نہیں،وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا نگراں وزیر داخلہ سندھ نے ٹی وی پروگرام میں اعتراف کیا عثمان ڈار پولیس کی تحویل میں ہیں، اب پولیس کہتی ہے عثمان ڈار کو حراست میں نہیں لیا گیا۔
عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

















