عام انتخابات سے پاکستانی معیشت سنبھل سکتی ہے،ایشیائی ترقی بینک
کراچی(بیورورپورٹ)پاکستان کو2024میں مہنگائی ومعاشی مشکلات کاسامنا رہے گا،الیکشن سے پاکستانی معیشت سنبھل سکتی ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک نے آﺅٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا الیکشن سے پاکستانی معیشت سنبھل سکتی ہے، عام انتخابات سے معیشت کواعتماد ملے گا،اے ڈی بی نے اپریل 2024 تک معاشی ایڈجسٹمنٹ پروگرام پرعملدرآمد ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہارواںسال مہنگائی 29.2فیصد سے کم ہو کر 25فیصد پر آجائے گی،توانائی نرخوں میں اضافے و روپے کی گرتی قدر سے بلند مہنگائی کا دباﺅ برقرار رہے گا،2024کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی 1.9فیصد رہنے کاامکان ہے،رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک استحکام و بتدریج معاشی بحالی کیلئے پروگرام پر عمل کرنا ہوگا،درآمدات پرکنٹرول میں نرمی کے نتیجے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے،عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ، سست معاشی گروتھ پاکستانی معیشت کیلئے بھی خطرہ ہے۔
کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کا معاشی استحکام مستقل پالیسی اصلاحات سے جڑا ہے،پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ مالیاتی نظم و ضبط، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اہمیت رکھتا ہے،توانائی شعبے و دیگر سرکاری اداروں میں تیز اصلاحات کی جائیں،اصلاحات میں تیزی سے پیشرفت معاشی ترقی کی بحالی کیلئے ضروری ہے،اے ڈی بی نے رپورٹ میں کہارواں مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 25فیصد تک رہے گی، مالی نظم ونسق، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ، پاور سیکٹر و حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستانی معیشت کو سیلاب، سیاسی عدم استحکام کا سامنا رہا، سیاسی عدم استحکام و سیلاب کے باعث مہنگائی،شرح نمو کم رہی،ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس عزم کا اظہار کیا مستحکم گروتھ کیلئے اے ڈی بی کی پاکستانی اکانومی کیلئے شراکت داری جاری رہے گی۔

















