سرمایہ کاروں کو6ماہ کابزنس ویزا24گھنٹے میں ملے گا، کابینہ نے منظوری دےدی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سرمایہ کاروں کو6ماہ کابزنس ویزا24گھنٹے میں ملے گا،وفاقی کابینہ نے بزنس، سرمایہ کاری اور ورک ویزاپالیسی میں ترمیم کی منظوری دےدی۔

ذرائع کے مطابق ویزاپالیسی میں ترمیم کی منظوری غیرملکی سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ کیلئے دی گئی، وفاقی کابینہ نے103 ممالک کیلئے ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری بذریعہ سرکولیشن دی۔

ایس آئی ایف سی کی سفارش پر ویزا پالیسی میں ترامیم تیار کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سفارش پر 6 ماہ کےلئے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا، پاکستانی مشن 5 سال کےلئے بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری کرنے کے پابند ہوں گے۔

ایک سال کےلئے شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی24گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا، 5سال کےلئے انویسٹر ویزا وزارت داخلہ 10دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی۔