ہائے مہنگائی!،پٹرول دھماکے سے ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور،روٹی کاحصول مشکل

لاہور(کامرس رپورٹر)ہائے مہنگائی!پٹرول دھماکے سے ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور،روٹی کاحصول مشکل ہوگیا۔

پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل رکشہ جیسی سستی سواری بھی میسر نہ رہی ،سائیکل خریدنا بھی خواب بن گیا، 10 تا 12 ہزار میں ملنے والی سائیکل 25 سے 30 ہزار تک جاپہنچی۔

ملک بھر میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے،سبزیوں ،دالوںکی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب کے چولہے ٹھنڈے کردئیے۔

شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا حکومت نے جینے کاحق چھین لیا،بس بہت ہوگیا،ریلیف نہیں دسے سکتے تو ایک ہی بار گولی ماردیں۔