سائفر کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سائفر کیس میںعمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں ضمانت کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عمران خان نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اپنایااستغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا ، 14 ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بے ضابطگیوں و استغاثہ کے متعدد تضادات کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے درخواست ضمانت مسترد کردی، استدعا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کےلئے مقرر کردیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس فاروق پیر کودرخواست پر سماعت کریں گے۔