انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں،راجہ ریاض

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاہے انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں، راجہ ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاصاف شفاف الیکشن کیلئے تجاویز دیں، صدر نے دباوکے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں بلکہ رائے کا اظہار کیا۔

راجہ ریاض نے کہاانتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں، الیکشن کمیشن نے مجھے تجاویز کےلئے بلایا تھا، سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا آر او عدلیہ سے لینے کی تجاویز دیں، عدلیہ سے آر اوز ہوں گے تو زیادہ شفاف نتائج ہوں گے۔