اسلام آباد (بیورورپورٹ)بغاوت کیس میں فواد چودھری پر فردجرم کیلئے 27ستمبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
فواد چودھری اپنے وکیل فیصل فرید کے ہمراہ جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے،سیشن جج طاہرعباس سپرا نے فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔
پراسیکیوشن نے کیس کے ریکارڈ کی مصدقہ نقول وکیل صفائی کو فراہم کردیں۔
بغاوت کیس ،فواد پر فردجرم کیلئے 27ستمبر کی تاریخ مقرر

















