ہائیکورٹ نے علی وزیر کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دےدیا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)ہائیکورٹ نے علی وزیر کےخلاف درج ایف آئی آرز کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق ایم این اے کےخلاف کیسز کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت کی،وکیل نے کہادرخواست گزار کو گمنام ایف آئی آر میں گرفتار کیا جا سکتا ہے، ایف آئی اے میں زیر التوا مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔

سرکاری وکیل نے کہا درخواست گزار کےخلاف 4 ایف آئی آرز درج ہیں،بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی آرز کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔