بشریٰ کاآڈیو لیک کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ نے آڈیو لیک کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست میں پولیس ،ایف آئی اے پیمرا کو فریق بنایا گیا ،سابق خاتون اول نے نجم الثاقب کیس میں جسٹس بابر ستار کے حکمنامے کا بھی حوالہ دیا۔

درخواست میں کہا گیا گھر کی ٹیلیفون ریکارڈنگ کو غیر قانونی اور اختیار سے تجاوز قرار دیا جائے، مزید قرار دیا جائے اس طرح کی ریکارڈنگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، درخواست کے حتمی فیصلے تک فریقین کوکسی بھی ایکشن سے روکا جائے، من گھڑت و بے بنیاد آڈیو کی بنیاد پر پولیس ،ایف آئی اے کی طرف سے ہراساں کیا جارہا ہے۔