نیب میں بحران،ڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ بھی مستعفی

اسلام آباد (بیورورپورٹ) نیب میں بحران،ڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ نے بھی استعفیٰ دےدیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب نے استعفیٰ چیئرمین نیب کو جمع کرا دیا۔

ظاہر شاہ نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا ،ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے استعفے کی تصدیق کرنے سے انکار کیا اور چیئرمین نیب سے ملاقات کرکے چلے گئے۔

واضح رہے چند روز قبل پراسیکیوٹر جنرل اصغر حیدر بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔