اسلام آباد(بیورورپورٹ)ڈالرز ذخیرہ اندوزی کےخلاف آخری معرکے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایف آئی اے، حساس ادارے اور سٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کیلئے کمر کس لی۔
ایف آئی اے اور حساس اداروں کی جانب سے متوقع گرینڈ آپریشن کےلئے کمپنیوں و افراد کی نشاندہی کرلی گئی، بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ کئے جانے والے ڈالرز کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سکین کیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے و حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا 2 سالہ ڈیٹا حاصل کرلیا جبکہ غیرمعمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی۔ ذرائع نے مزید کہا بینکوں سے لاکر مالکان و سامان کی تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی اے، سٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں ڈالرز کی بڑی تعداد کا بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، اداروں کو ڈالرز کریک ڈاون سے ڈالرز کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے۔
ڈالرز ذخیرہ اندوزی کےخلاف آخری معرکے کی تیاریاں مکمل


















