لاہور( سپیشل رپورٹر)ٹیکس چوروں کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایف بی آر نے ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور ،کراچی سمیت بڑے شہروں کے 11ہزار افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے،فہرست میں صنعتکار، ملز مالکان، تاجر، پراپرٹی ڈیلرز و دیگر افراد شامل ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل افراد کاروبار کی رفتار سے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے، ارب پتی ہونے کے باوجود ٹیکس صرف چند لاکھ سالانہ دے رہے ہیں،ٹیکس چوروں کےخلاف ٹھوس ثبوت ہیں، ٹیکس نوٹس پر ایک ہفتے میں دستاویزات دینا ہوں گی
ٹیکس چوروں کے گرد بھی گھیرا تنگ،ملک گیر آپریشن کا فیصلہ

















