آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (بیورورپورٹ) ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کےخلاف توہین عدالت کیس28ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

اکبر ناصر خان غیرمشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ،معافی منظور ہوگی یا کارروائی آگے بڑھے گی؟ ،فیصلہ آئندہ سماعت پر ہوگا۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے افسروں کیخلاف توہین عدالت کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہاپولیس قانون کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دے رہی ہے اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، افسروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہےں۔

ترجمان نے کہا افسروں کو دفاع کا بنیادی حق نہیں دیا گیا ،قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں،اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے مزید کہاآئی جی کے حوالے سے پہلے بھی بے بنیاد خبریں نشر کی گئیں، افواہوں و غیر مصدقہ بیانات سے ہوشیار رہیں، قانون کی بالا دستی کےلئے پولیس سے تعاون فرمائیں۔