پرویزالٰہی کی اہلیہ کاشوہر کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پرویزالٰہی کی اہلیہ نے شوہر کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

اہلیہ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف دائر درخواست میں پرویزالٰہی کو آئندہ کسی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کی استدعا کردی۔

اپیل میں مزید استدعا کی گئی پرویزالٰہی کو نامعلوم مقدمات میں بھی گرفتاری سے روکنے کے احکامات دیئے جائیں۔