اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے ٹیکس وصولی میں اضافے تک معیشت کی بہتری ممکن نہیں،کاروباری برادری کے مسائل کا حل حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اسلام آباد ایوان تجارت و صنعت کے وفد نے صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں ملاقات کی،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کاروباری طبقے کی قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتا ہوں، وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی کاروباری برادری سے ملاقاتیں کیں ،مسائل سنے، کاروباری برادری موجودہ ملکی معاشی حالات کے باوجود معیشت کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاحکومت ٹیکس نظام میں اصلاحات یقینی بنا رہی ہے ،ٹیکس کا نظام ڈیجٹلائز کیا جا رہا ہے جب تک ٹیکس وصولی میں اضافہ نہیں ہوتا تب تک ملکی معیشت کی بہتری ممکن نہیں، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ملک بھر بالخصوص سرحدی علاقوں میں آپریشن شروع کر دیا ،مثبت نتائج موصول ہو رہے ہیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا سمگلنگ کی روک تھام کا ہمسایہ ممالک کے حکام نے خیرمقدم کیا ، تاجروں، صنعت کاروں ،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرکے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کریں گے، بجلی شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، بجلی چوروں کےخلاف موثر کارروائی کی جائے گی، مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے، وزارت کامرس ملک بھر کے چیمبرز سے باقاعدگی سے تجاویز و مشاورت کو یقینی بنائے۔
دریں اثناشہزادہ حسین برہان الدین کی سربراہی میں بوہرہ کمیونٹی کے وفد سے گفتگومیںنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے معاشرے کو عدم برداشت سے پاک اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا مذہبی رواداری و ہم آہنگی قائداعظم کے سنہری اصول ہیں جو پاکستان کی بنیاد اور مشعل راہ ہیں،غریب طبقے کی فلاح و بہبود کےلئے بوہرہ کمیونٹی کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
ملاقات میں حسین برہان الدین نے وزیراعظم کو اپنے والد و بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا ڈاکٹر مفضل سیف الدین کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز جواد سہراب ملک بھی ملے، وزارت اوورسیز پاکستانیز کے امور پر بات چیت کی گئی، نگران وزیراعظم نے کہا اوورسیز پاکستانیز قیمتی اثاثہ ہیں ،فلاح و بہبود حکومتی ترجیح ہے،انوارالحق کاکڑ نے کہا ملکی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا اربوں کا زرمبادلہ مثبت کردار ادا کر رہا ہے، اوورسیز پاکستانیز کو درپیش مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
دریں اثنا اپنی ٹوئٹ میںنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا دہشتگردی کےخلاف پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا،چوکس مسلح افواج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے چترال میں پاک افغان سرحد کے نزدیک فوجی چوکیوں پر حملے کو پسپا کرکے دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ، افسوس حملوں میں 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،انوار الحق کاکڑ نے کہادہشتگردی کے خاتمے کےلئے عزم غیر متزلزل اورپوری قوم متحد ہے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















