اسلام آباد(بیورورپورٹ)توشہ خانہ کیس میں بشریٰ کی نیب میں پیشی،ساڑھے 4گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔
سابق خاتون اول بشریٰ نیب راولپنڈی میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوئیں،پوچھ گچھ کے دوران متعدد سوالات کیے گئے،قبل ازیںتوشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں پولیس نے بشریٰ کی گرفتاری مانگ لی،عدالت نے عبوری ضمانت میں 12ستمبر تک توسیع جبکہ وائس میچنگ کےلئے کی گئی تفتیشی افسر کی استدعا منظور کر لی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ کےخلاف توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت ہوئی،تفتیشی افسر نے کہاایف آئی اے کو آڈیو فرانزک کےلئے بھجوائی ہے، بشریٰ کی گرفتاری مطلوب ہے،وکیل سلمان صفدر نے کہا بشریٰ کو 3، 3گھنٹے شامل تفتیش کیا گیا، توشہ خانہ تحائف کیس چھوٹا سا ہے، لمبا کر رہے ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے سوال کیا معاملہ رسیدوں کا ہے، آڈیو کہاں سے آ گئی؟تفتیشی افسر نے جواب دیا بشریٰ سے آڈیو لیک کا پوچھا آپ کی ہے یا نہیں؟ انہوں نے کہا میں نے ایسا کوئی غلط کام نہیں کیا، بشریٰ نے کہا لیک آڈیو میری نہیں ۔
دوسری جانب190ملین پاﺅنڈ کیس میں ثانیہ نشتر سے بطور رکن سابق وفاقی کابینہ پوچھ گچھ کی گئی، پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دےدی گئی،علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرانے کےلئے نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوئے۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے ملک امین اسلم سے 2 گھنٹے سے زائد تفتیش کی،بعد ازاں ملک امین اسلم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیان ریکارڈ کرادیا،صحافی نے سوال پوچھا آپ وعدہ معاف گواہ تو نہیں بننے جا رہے؟ ،ملک امین اسلم نے جواب دیاوعدہ معاف گواہ بننے جیسا کچھ نہیں ،میں کابینہ کے ووٹنگ ممبران میں شامل نہیں تھا،شہزاد اکبر کو واپس آنا چاہیے جنہوں نے کیس پیش کیا، شہزاد اکبر باہر بیٹھ کر مزے نہ لیں، پاکستان واپس آ کر جواب دیں۔
بشریٰ کی نیب میں پیشی،ساڑھے 4گھنٹے تک پوچھ گچھ

















