نئی حلقہ بندیوں کیخلاف عدالتی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر)نئی حلقہ بندیوں کیخلاف عدالتی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری مقسط سلیم کی درخواست پر سماعت کرنا تھی، عدالتی مصروفیات کے باعث کارروائی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی،درخواست میں الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ۔