ہجرت سر کا تاج ہے داغ نہیں،ملک حوالے کریں چلا کر دکھائینگے،ایم کیو ایم
کراچی(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے ہجرت سر کا تاج ہے داغ نہیں،ملک حوالے کریں چلا کر دکھائینگے۔
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں میڈیکل سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا18 ویں ترمیم کے بعد ادارے صوبائی حکومتوں کے ہتھے چڑھ گئے، بدقسمتی سے کراچی کے انتظامات ان لوگوں کے ہاتھ میں چلے گئے جن کا شہر سے تعلق ہی نہیں۔
کنونیئر ایم کیو ایم نے کہاصوبے کو چلانے کیلئے شہر اپنا 97 فیصد دیتا ،شہر کے جاگنے سے پاکستان جاگتا ، شہر کے چلنے سے پاکستان چلتا ہے، صحت و تعلیم پر زیادہ سے زیادہ میڈیکل سنٹر ہونے چاہئیں۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا ہجرت سر کا تاج ہے، داغ نہیں،پیپلزپارٹی نے شہر کو گھٹن اور گندگی دی، ملک حوالے کریںچلا کر دکھائیں گے۔

















