اسلام آباد (مشرق نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ کھنہ میں درج 2 مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ اور طلبی کی درخواستیں مسترد کردیں۔
شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی جس میں علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور شاہ محمود قریشی کے استثنیٰ اور طلبی کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ شاہ محمود قریشی کو طلب کیا جائے یا ضمانت میں توسیع کریں۔
اس موقع پر پراسیکیوٹر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔ علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ شاہ محمود قریشی جان بوجھ کر غیر حاضر نہیں بلکہ آپ ہی نے جیل بھیجا ہوا ہے۔ جج کو دیوار کے دوسری طرف بھی دیکھ کر انصاف کرنا ہوتا ہے۔
دہشت گردی مقدمات، قریشی کی ضمانت اور حاضری استثنیٰ درخواست خارج

















