لاہور (مشرق نیوز) ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے فوری طور پر نیب کی تحویل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ انکوائری کروائی جائےگی کہ عدالتی حکم کے باوجود کس کے کہنے پر اور کیوں پرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا۔
نیب کی جانب سے پرویز الٰہی کو جسٹس امجد رفیق کی عدالت 11.50 منٹ پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے فوری عبوری ریلیف دیتے ہوئے پرویز الٰہی کو نیب تحویل سے رہا کرنے کا حکم دےدیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ انکوائری ہوگی کہ عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو کیوں گرفتار کیا گیا۔
دوسری طرف چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس نہیں کرونگا ایسے ہی چار ماہ جیل میں نہیں رہا۔ انکا کہنا تھا کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) آئی ہے انہوں نے مہنگائی ہی کی ہے، ملک کا بیڑا غرق کر کے انکی قیادت لندن بھاگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو اندر رکھا ہوا تھا پتہ نہیں ملک کا کیا کر رہے ہیں، اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا ہے الیکشن کروائیں۔
لاہور ہائی کورٹ کا پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم ، پریس کانفرنس نہیں کرونگا: گفتگو

















