واسا ریفرنڈم میں اقتدار کی دوڑ: موروثی اور حادثاتی مزدور رہنما ذاتی مفادات کے حصول میں مصروف

لاہور (قمر عباس نقوی) واسا ریفرنڈم میں اقتدار کی دوڑ، موروثی اور حادثاتی لیبر رہنما ماضی میں ملازمین کے مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کے حصول میں مصروف، کارکردگی زیرو، مزدور کی وفاداریاں رشتہ داروں کی سفارش پر، تبدیلی کے منصوبے کی آڑ میں ووٹرز کی عزت نفس کو مجروح کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق واسا میں ریفرنڈم 2023-25آئندہ ماہ ستمبر کے آخری ہفتہ میں متوقع ہے جس کی تیاریوں کے حوالے سے واسا میں مختلف لیبرز یونین کی جانب سے سی بی اے کے اقتدار کی خاطر سیاسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اس میں سابق سی بی اے کی جانب سے آئندہ ریفرنڈم میں فتح کی کوشش کی جا رہی ہے اسی طرح دیگر یونین بھی کامیابی کیلئے میدان میں موجود ہے سابق سی بی اے کے موروثی اور حادثاتی رہنماﺅں کی جانب سے جوڑ توڑ کی منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے اور ملازمین کی وفاداریوں کو تبدیلی کرنے کا مقابلہ جاری ہے۔ سابق سی بی اے کا حال ہی میں سی بی اے کا اقتدار ختم ہونے کے بعد دو سال میں ملازمین کے مسائل حل کرنے میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہونے کی وجہ سے کارکردگی نہ ہونے کے برابر تھی ان کی جانب سے ملازمین کی وفاداریوں کی گھنٹوں کے بعد تبدیلی کی خاطر متعلقہ ملازم کے قریبی رشتہ داروں اور خاتون خانہ کی سفارشات کو بنیاد بنایا جارہا ہے جس پر ملازمین وفاداریوں کو تبدیلی کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے مبینہ طور پر ملازمین کو ٹرانسفر اور دیگر امور میں بلیک میل کرنے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے تاکہ اقتدار حاصل کیا جا سکا ماضی قریب میں ختم ہونے والی سی بی اے کی جانب سے ریونیو شعبہ کے ملازمین کا استحصال پر رضا مندی دکھائی اور ریونیو کو گھر سے بے گھر کر دیا گیا ماضی 2018 میں ریونیو ملازمین کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے ناجائز شوکاز کی کارروائی کے خلاف اقتدار کے پروا نہیں کی گئی آج ریونیو کے انہیں ملازمین کی وفاداری ملازمین کے خلاف ریلی نکالنے والوں کی قیادت کے ساتھ ہیں تاکہ اقتدار حاصل کیا جا سکے موجودہ ریفرنڈم میں یومیہ کی بنیاد پر وفاداریوں کی تبدیلی کے باعث ملازمین میں تشویش دیکھنے میں آرہی ہے اقتدار کے حصول کے لئے واسا میں ووٹرز کی عزت نفس کو مجروع کرنے کی منصوبہ بندی اختیار کی گئی ہے۔ واسا ملازمین کا کہنا ہے کہ ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر مزدور کے فیملی ممبرز کو شامل کیا جا رہا ہے۔ زبردستی وفاداریوں کو تبدیلی کرنے کی مقابلہ بندی کی جا رہی ہے سابق سی بی اے کا جانب سے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی کارکردگی زیرو رہی اور آج ریفرنڈم آتے ہی مزدور کی یاد ستانے لگی گھروں کا رخ کرلیا ہے اس طرح کی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں یہ ووٹرز کی عزت نفس کا خیال نہیں کر رہے ووٹ اس کو دیں گے جو ملازم کے مسائل کو حل کرےگا۔ اقتدار کے بعد ذاتی مفادات لینے والے موروثی اور حادثاتی رہنماﺅں اور بلیک میل کرکے ملازمین کو پریشان کرنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ واسا ریفرنڈم 2023-25کیلئے واسا پھول یونین ،واسا شیر یونین اور سابق سی بی اے مشعل یونین ریفرنڈم میں آمنے سامنے ہیں۔