بجلی کازیادہ بل آنے پر 4بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی

جہانیاں(مشرق نیوز)بجلی کازیادہ بل خاتون کی زندگی نگل گیا۔

جہانیاں میں بل ادائیگی کے باوجود بجلی بحال نہ ہوئی تو گھریلو حالات سے تنگ 4 بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی۔

شوہر قاسم نے کہا بل ادائیگی کے بعد گھر میں راشن کیلئے پیسے نہ ہونے پربچے 2 روز سے بھوکے تھے،10 ہزار روپے بجلی کا بل آیا تو گھر کی اشیا فروخت کیں اور قرض لیکر بل ادا کیا لیکن ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے اہلکاروں نے بجلی بحال نہ کی،شوہر نے کہا گھر آیا تو بیوی حمنہ بجلی کی بندش اور بھوکے بچوں کی وجہ سے پریشان تھی، کام پر گیا تو زہریلی گولیاں کھا لیں۔