اسلام آباد (بیورورپورٹ) جے یوآئی نے کہاہے عوام پر بجلی و پٹرول کے نرخ عذاب بن کر نازل ہوئے،عوامی بے چینی دور کرنے کےلئے حکومت فی الفور اقدامات کرے۔
اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہاحکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو شکست خوردہ سیاستدان فائدہ اٹھا سکتے ہیں،عوام پر اتنا دباوڈالا جائے جتنا برداشت کرسکتے ہیں۔
اسلم غوری نے کہااشرافیہ کو دی گئی سہولیات فی الفور واپس لی جائیں،عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔
بجلی و پٹرول نرخ عوام پر عذاب بن کر نازل ہوئے،جے یوآئی

















