ایشیا کپ، وفاقی کابینہ کی سکیورٹی کیلئے فوج، رینجرزکی تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی کابینہ نے ایشیاکپ کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔حکومتی ذرائع نے بتایا ےکہ ایشیا کپ کیلئے فوج اور پنجاب رینجرزکی تعیناتی27 اگست سے 6 ستمبر تک ہوگی جس میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیرکیو آر ایف موڈ میں ہوگی جبکہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہوگی۔حکومتی ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی سکیورٹی کیلئے سپیشل فورسز سٹینڈ بائی رہیں گی۔واضح رہے 30 اگست سے شروع ہونیوالے ایشیا کپ کے 4 میچ پاکستان میں شیڈول ہیں جن میں سے ایک میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور 3 میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔نگران پنجاب حکومت نےفوج اوررینجرزکی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی۔