داتادربار انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ،20 سال سے تعینات سیکورٹی گارڈ زائرین کیلئے سیکورٹی رسک بن گئے

لاہور (اپنے نمائندے سے) داتادربار انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، زائرین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے پر 20 سال سے تعینات محکمانہ 36سیکورٹی گارڈ سیکورٹی رسک بن گئے۔ انتظامیہ کی نااہلی یا چمک کاکمال سروسز رولز کی خلاف ورزی تاحال گاڈز کو تبدیل نہ کیا جا سکا ، سکیورٹی گارڈز کا مرد اور خواتین زائرین سے زبردستی نذرانہ لینے کا انکشاف ۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار پر دنیا بھر سے کثیر تعداد میں زائرین حاضری کیلئے تشریف لاتے ہیں جس میں خاص ایام رمضان المبارک و عرس المبارک کے موقع پر عقیدتمندوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ اس پر داتا دربار انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی کوشش کی جا تی ہے، آئندہ چند روز کے بعد 18صفر سے داتا دربار کے عرص کی تقریبات شروع ہونے جارہی ہیں ساتھ ہی شہادت امام حسین ؑکے حوالے سے عزادری کے جلوس بھی برآمد ہوں گے، اس پر پنجاب حکومت اور سکیورٹی ادارے عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر مامور کی جا چکی ہیںملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کو کنٹرول کرنے کیلئے ملکی ایجنسیز اور متعلقہ ادارے بروقت کاروائیوں میں مصروف ہیں ماضی میں اوقاف انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے داتا دربار پر دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا جس میں درجنوں زائرین جام شہادت نوش کر چکے ہیں داتا دربار پر محکمہ اوقاف کی طرف سے 36 سے زائد ڈیلی ویجز سکیورٹی گارڈ بھی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں جو 20 سال قبل اوقاف میں بھرتی ہوئے اور اسی دربار پر تعینات ہیں جو کہ سروسز رولز کی بھی خلاف ورزی ہے۔ داتا دربار انتظامیہ سے ان سیکیورٹی گارڈز نے زاتی تعلقات قائم کرلئے ہیں جس کی وجہ سے انکا تبادلہ نہیں کیا جارہا زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سیکورٹی گارڈ زائرین سے بھی نذرانہ لیتے ہیں لیڈیز سائیڈ پر موجود لیڈیز سیکورٹی گارڈ خواتین سے زبردستی پیسے لیتی ہیں، شکائت کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی جاتی داتا دربار کے گیٹ نمبر 1,2,3,4,5,6 پر بھی محکمانہ سیکورٹی گارڈ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جو کہ 20 سال سے اسی مقام پر تعینات ہیں زرائع کا یہ کہنا تھا کہ لاہور زون میں قائم مختلف مزارات پر سیکیورٹی گارڈ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ان کو ٹرانسفر کیا جاتا ہے تو سیکورٹی بہتر انداز میں سرانجام دیں گے اوقاف کی اعلی انتظامیہ کو چاہیے کہ آنے والے عرس سے داتا دربار پر تعیناتی سے آج تک مامور کئے جانے والے سیکورٹی گارڈز کو ٹرانسفر کرنے پر منصوبہ بندی اور سروسز رولز کی روشنی میں عملی اقدامات کئے جا ئیں داتا دربار زیڈ اے کی بد انتظامی کی وجہ سے سکیورٹی انتظامات زیرو ہیں جس سے زائرین کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے خوف و ہراس دیکھنے میں آرہا ہے۔ زیڈ اے داتا دربار شاہد ورک سے دربار پر عرصہ دراز سے تعینات ڈیلی ویجز محکمانہ 36سے زائد سکیورٹی گارڈز کی دیگر مزارات پر ٹرانسفر نہ کرنے پر موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا تو انہوں نے روزنامہ ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی ویجزسیکورٹی گارڈز چھوٹے سکیل کے ملازم ہیں ان کو دیگر شہروں میں ٹرانسفر ممکن نہیں با قی لاہور میں کی جا سکتی ہے اس معاملہ کو میں دیکھ لیتا ہوں ۔