اسلام آباد (بیورورپورٹ) پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر اور انسانی حقوق کی کارکن وکیل ایمان مزاری کےخلاف بغاوت، اکسانے اور دھمکانے کے کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،خصوصی عدالت نے دونوں کو جیل بجھوادیا۔
جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کیس پرسماعت کی ، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایاوائس میچنگ ،فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرا لیے ، تحریری تقاریر کے ٹرانسکرپٹ برآمد کرنا ہے،پراسیکیوٹر نے عدالت سے ایمان مزاری اور علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو عدالت نے استفسار کیا 3دن دیئے، انویسٹی گیشن افسر نے کیا کیا ۔
عدالت نے علی وزیر اور ایمان مزاری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا،عدالت نے ریمارکس دئیے ایمان مزاری اور والدہ کی ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے، اے ٹی سی جج نے ایمان مزاری کی والدہ سے کمرہ عدالت میں ملاقات کرانے کی اجازت بھی دیدی۔
مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد،علی وزیر، ایمان مزاری جیل منتقل

















