اسلام آباد(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے گردشی قرض میں کمی کی مزید تفصیلات مانگ لیں۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی ،ملاقات کے دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلئے نئے پلان پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔
ملاقات میں آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر گردشی قرضے میں کمی کے پلان پر مزید وضاحت مانگ لی، پاکستان نے آئی ایم ایف کو بتایا گیا گیس سیکٹر گردشی قرض میں کمی کیلئے ڈیویڈنڈ سکیم متعارف کرائی گئی ، ڈیویڈنڈ پلگ ان بیک سکیم سے گردشی قرضے میں 400 ارب سے زائد کمی ہوگی۔
آئی ایم ایف نے گردشی قرض میں کمی کی مزید تفصیلات مانگ لیں

















