گرفتاری کی خبر غلط،اسد عمر منظر عام پر آگئے،ضمانت منظور

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیر اسد عمر کو گرفتار کیے جانے کی خبر غلط نکلی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا غلط خبر ہے ،مجھے ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا تھا،2بار سائفر معاملے پر شامل تفتیش ہو چکا ہوں،جلد بےگناہی ثابت ہوگی۔

دریں اثنا سائفر کیس میں خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کو اسد عمر کی گرفتاری سے روکدیا،آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد عمر کی درخواست پر سماعت کی،اسد عمرکی جانب سے بابر اعوان پیش ہوئے۔

عدالت نے اسد عمر کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیئے اور 29 اگست تک جواب طلب کر لیا۔