اسلام آباد(بیورورپورٹ)سبکدوش پرسنل سیکرٹری وقار احمد نے خدمات واپسی کی سفارش واپس لینے کیلئے صدرمملکت کو خط لکھ دیا۔
اپنے خط میں وقار احمد نے کہامیں نے بلز کے معاملے میں تاخیر کی نہ بے قاعدگی نہ صرف نظر کیا،فائلز ابھی بھی صدارتی چیمبر میں موجود ہیں،میری خدمات واپس کرنے کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں،وقار احمد نے مزید کہا صدر نے آرمی ایکٹ ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر کوئی تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا، میری خدمات واپس کردیں لیکن حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔
خط میں مزید کہا تاثر دیا گیا سیکرٹری بلوں پرکسی بے ضابطگی کا ذمہ دار ہے جبکہ صدر مملکت نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دی نہ تحریری طور پر واپس پارلیمنٹ بھیجنے کو کہا،فائل 21 اگست تک سیکرٹری آفس میں واپس نہیں بھجوائی گئی۔
وقار احمد نے کہا صدر سے درخواست کرتا ہوں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) یا کسی بھی ایجنسی سے تحقیقات کرا لیں اگر کسی نے کوتاہی کی ہے تو ذمہ داری ڈالی جائے،سپریم کورٹ یا کسی عدالت نے بلایا تو ریکارڈ کےساتھ جا کر حقائق بتاو¿ں گا،خط میں کہا گیا ریکارڈ پیش کر کے بےگناہی ثابت کروں گا، میں نے ایوان صدر دفتر کا وقار کم نہیں کیا،آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 8 اگست کی شام آفس بند ہونے کے بعد ایوان صدر کو موصول ہوا، آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 9 اگست کو صدر مملکت کو بھجوایا گیا، صدر مملکت دونوں بلز پر حقائق اچھی طرح جانتے ہیں،بیان حلفی دینے کو تیار ہوں۔
وقار احمد نے مزیدلکھا صدر مملکت سے درخواست ہے خدمات واپس کرنے کا خط واپس لیں۔
بے ضابطگی کا ذمہ دار نہیں،بیان حلفی دینے کو تیار ہوں، سیکرٹری کاصدر کو خط


















