نئی حلقہ بندیوں کرانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (کورٹ رپورٹر) الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیوں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،شہری کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ،الیکشن کمیشن غیر قانونی اقدام بند کرے اور مقررہ مدت میں الیکشن کرائے، استدعا ہے عدالت حلقہ بندیوں کانوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔