اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کی گرفتاری کالعدم قرار دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے انٹراکورٹ اپیل دائر کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا سنگل بنچ کا فیصلہ طے شدہ قانونی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مائنڈ اپلائی نہیں کیا گیا، فیصلے سے انصاف کا بول بالا نہیں خاتمہ ہوگا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے استدعا کی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے 16اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
شہریار آفریدی کی گرفتاری کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج

















