شوہر کو زہر دئیے جانے کاخدشہ ہے،بشریٰ کا سیکرٹری داخلہ کو خط

لاہور(کرائم رپورٹر)شوہر کو زہر دئیے جانے کاخدشہ ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا دیا،خط میں اہلیہ بشریٰ نے 4 مطالبات کردئیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ نے لکھا عدالت نے شوہر کو اڈیالہ جیل منتقلی کی ہدایت دی،بغیر کسی جواز کے اٹک جیل میں قید کر رکھا ہے، قانون کے مطابق شوہر کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے،شوہر سابق وزیراعظم ،آکسفورڈ کے گریجویٹ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں،شوہر جن عہدوں پر فائز رہے اس حساب سے سہولیات اٹک جیل میں میسر نہیں۔

،بشریٰ نے خط میں مزید لکھاشوہر پر 2 بار قاتلانہ حملے ہوچکے ،ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوئے،شوہر کی جان کو تاحال خطرہ ہے، اٹک جیل میں زہر دیئے جانے کاخدشہ ہے،سابق وزیراعظم ہونے کے ناطے شوہر کو گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے، جیل قوانین کے مطابق 48 گھنٹے میں تمام سہولیات دینی تھیں جو 12 دن بعد بھی نہیں ملیں،جیل قوانین کے مطابق شوہر کو پرائیویٹ ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے کا حق ہے۔

سابق خاتون اول نے خط میں تحریر کیا شوہر کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات نہ دینے پر قانونی انکوائری کا مطالبہ کرتی ہوں، شوہر کو بی کلاس، اڈیالہ جیل منتقلی، پرائیویٹ ڈاکٹر اور گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے۔