پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کیلئے اتحاد، تنظیم اور ایمان کے اصولوں پر چلنا ہوگا:ڈی پی او ساہیوال

ساہیوال(بےورورپورٹ)ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال میں جشن آزادی کی بہت بڑی تقریب منعقد ،مہمان خصوصی ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد تھے،ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کے صدر رانا جا وید نثارا ور چیئر مین پریس کلب چودھری اشرف نے خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا،تفصیل کے مطابق ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد تھے،انکے ہمراہ اے ایس پی یوٹی بنگل بگٹی،ایس ڈی پی اوسٹی سرکل راناافتخاراحمد،پی آراوسہیل احمد،پی ایس اوراناآصف سرور کے علاوہ صحافیوں عزیز الحق گورائیہ، راحیل آزاد، سید طمطراق محاسن شاہی،مرزا خالد ندیم،ارشد خان فریدی، مبشر رحمن کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او فیصل شہزادنے پوری قوم کو جشن آزادی مبارک باد دی،انہوں نے کہاکہ اتحاد، تنظیم اور ایمان ایسے سنہری اصول ہیں جن پر کاربند ہو کر ہم پاکستان کو دنیا کی عظیم مملکت بنا سکتے ہیں آج اس اہم دن پر ہم سب عہد کرتے ہیں کہ رزق حلال کمائیں گے اورریاست کی طرف سے عائد ذمہ داریاں مکمل ایمانداری سے سرانجام دینگے ،انہوں نے کہاکہ شہریوں کیلئے میرے دفترکے دروازے ہروقت کھلے ہیں سائلین بلاخوف خطرمجھے ملیں انشاءاللہ شکایت کا فوری ازالہ کیاجائیگا،نہوں نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے۔ پاکستان بڑی قربانیاں دے کر حاصل ہوا ہے۔