سکردو(مشرق نیوز)سکردو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نئے رن وے پر آپریشنز کا آغاز ہوگیا،ہیڈکوارٹرز سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نئے رن وے کے آپریشنل ہونے کا ناٹم جاری کردیا ۔
افتتاحی پرواز 8 بجکر 51 منٹ پر کامیابی سے لینڈ ہوئی،قراقرم ریجن کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان وادی میںسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے رن وے پر پہلی لینڈنگ نجی ایئر لائن ایئر بلیو کے ایئر بس اے 320 طیارے نے کی۔
سکردو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نیا رن وے آپریشنل



















