پاکستان کی تعمیر و ترقی نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کے بغیر ممکن نہیں :کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی نوجوان نسل کی بہتر تربیت اور انہیں اپنی احساس ذمہ داری کے بغیر ممکن نہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ ایسی قوم تیار کریں جو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے قابل ہواور اس مملکت خداداد کو درپیش مسائل سے نکال سکے۔ انہوں نے یہ بات یونیورسٹی آف ساہیوال میں یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، رجسٹرار سید اصغر علی شاہ، کنٹرولر امتحانات مبشر سعید، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز ڈاکٹر وسیم طفیل اور سربراہان شعبہ جات ڈاکٹر حافظ طارق مسعود (فزکس)، ڈاکٹر عابد امین (کیمسٹری)، ڈاکٹر شبیر احمد (انگلش)، میڈیا کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد ایوب، ڈاکٹر اکرام احمد، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر عمردراز، ڈاکٹر وجہیہ طاہر، ڈاکٹر ثمرہ ملک، ماریہ صفدر، ڈاکٹر لبنیٰ رسول، ڈاکٹر کاشفہ یاسمین، ثوبیہ نورین اور طلبہ و طالبات کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی۔ سیمینار میں مختلف شعبوں کے طلبہ و طالبات نے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے قیام میں دی گئی قربانیوں کا ذکر کیا اور شرکاءپر زور دیا کہ وہ ہزاروں جانوں کا نذرانہ دے کر بنائے گئے اس ملک کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مشکلات کے باوجود ملک کی اقتصادی، سائنسی اور دفاعی ترقی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے قوم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اپنے ملک کو بھی اولاد کی طرح محبت کرنی چاہیے اور جس طرح ہم اپنے بچوں کی ضروریات اور خواہشات کا خیال رکھتے ہیں اسی طرح ملک کی ضروریات کو بھی پورا کرنا چاہیے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے اپنے خطاب میں ملک کی ترقی میں اساتذہ کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ طلبہ و طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی پوری توجہ دیں۔ اس سے پہلے کمشنر شعیب اقبال سید نے وائس چانسلر آفس میں آزادی کیک کاٹا اور لان میں یادگاری پودا بھی لگایا۔قبل ازےں ساہےوال آرٹس کونسل مےں ڈسٹرکٹ اےجوکےشن اتھارٹی کے زےر اہتمام جشن آزادی کے حوالے منعقدہ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوا ل ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری شہ رگ ہے اور یہ ہے تو ہم ہیں اس کے بغیر ہم کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں اور ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بچوں کو ان قربانیوں بارے بتائیں جو ہمارے آبا¶اجداد نے کس طرح کی تکالیف اور مشکلات برداشت کرکے یہ ملک حاصل کیا۔ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی،ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی، ڈی او سیکنڈری خادم حسین موہل سمیت ڈی اوز اور ڈپٹی اوز، ضلع بھر کے سکولز کے ہیڈماسٹرز، ہیڈمسٹریس، اساتذہ اور بچوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے ہڑپائی تہذیب کا روائتی رقص جھومر اور ڈاچی ڈانس پیش کیا جسے شائقین کی طرف سے خوب سراہا گیا۔ تقریب کے اختتام پرتقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے اساتذہ کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیے۔ دریں اثناءخواتین کے معاشرے میں کلیدی کردار کو پہچاننے اور پاکستان کے ارتقاءمیں انکی خدمات کے اعتراف میں پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال میں ایک سیمیناربعنوان ”پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار“ منعقد ہو جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے پاکستان کی ترقی خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر ممکن نہ تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم اگر اپنے اردگرد نگاہ دوڑائیں تو خاتون کا ہر روپ اسے معاشرے کا ایک کار آمد رکن بنانے میں مصروف نظر آتا ہے اورمعاشرہ خواتین کی ہر شعبے میں خدمات کی مثالوں سے بھرا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ پاکستان کی ترقی میں مصروفِ عمل ہیں۔ خواتین تعلیم،صحت،سیاست،کھیل، سماجی فلاح و بہبود اور دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کرنے کے ساتھ اپنی قابلیت کا لوہا بھی منوا رہی ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنا دیا جائے تو پاکستان میں ایک بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن محمد شفیق ڈوگر نے کہا کہ قوموں کی تعمیر و تشکیل اور اولاد کی بہترین تربیت میں اصل اور کلیدی کردار ما¶ں اور گھر کی بزرگ خواتین کا ہوتا ہے۔ صحت مند ماحول میں رہ کر اپنی فطری اور ذہنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کرنا خواتین کا بنیادی حق ہے۔ آج کی تعلیم یافتہ خواتین انتظامیہ،عدلیہ،ملٹری،ایئر فورس اور دیگر بے شمار اور قدرے مشکل شعبوں میں بھی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ عہدوں پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین اصل معاشرتی بہتری کی بنیاد رکھ سکتی ہیں۔اگر کوئی ملک حقیقی معنی میں تعمیر نو کا خواہاں ہے تو اس کی سب سے زیادہ توجہ اور اس کا بھروسہ افرادی قوت پر ہونا چاہئے۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ساہیوال ڈاکٹر ریاض ہمدانی کاکہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی طرح ترقی یافتہ ممالک کی خواتین سے کم نہیں اور وہ سماجی اقدار اور روایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات تو طے ہے کہ کسی بھی ملک یا ریاست کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ خواتین پاکستان کی آبادی کا نصف ہیں۔ آج پاکستانی عورت ملکی تعمیر و ترقی اور مختلف شعبہ ء ہائے زندگی میں کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی خواتین کے برابر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی نے کہا کہ خواتین کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ مشرقی روایات کی پاسداری کرنے والی پاکستانی عورت آج معاشرے کے ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔سیمینار کے دوران طالبات نے کونسل آرٹ گیلری میں پینٹنگ سے معاشرے میں خواتین کی اہمیت و پاکستان کی ترقی میں کردار کو نمایاں کیا۔