ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 12 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کمی

کراچی(بیورورپورٹ)ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کم ہوگئے،سٹیٹ بینک کے مطابق4اگست تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 33 کروڑ 91 لاکھ ڈالر رہے،ملکی زرمبادلہ ذخائر 4 اگست کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 12.46کروڑ ڈالر کم ہوئے۔

سٹیٹ بینک کے ذخائر 11.04 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے۔

دوسری جانب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی 2023 میں 2 ارب 2 کروڑ ڈالر وطن عزیز بھیجے ،سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں بھیجی گئی ترسیلات جون کے مقابلے میں 7.3اور جولائی 2022 سے 19.3فیصد کم ہیں۔

جولائی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 48 کروڑ 67 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے ساڑھے 31 اور برطانیہ سے ساڑھے 30 کروڑ ڈالر بھیجے ،امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے جولائی میں 23 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجیں۔