اسلام آباد (بیورورپورٹ)ملک میںعام انتخابات وقت پر کرانے کیلئے سینٹ میں قرارداد جمع کرادی گئی۔
سینیٹر مشتاق کی جانب سے جمع کرائی قرارداد کے متن میں کہا گیا عام انتخابات مقررہ مدت کے اندر کرائیں،جمہور کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے آئین میں تفصیلی ،لازمی طریقہ کار دیا گیا ،عملدرآمد ریاست پاکستان کے تمام اداروں پر لازم ہے۔
قرارداد میں کہا گیا مقررہ مدت میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کااستحقاق نہیں ،آئینی فریضہ ہے،الیکشن کمیشن آئین کے مطابق مقررہ مدت کے اندر انتخابات کاانعقاد یقینی بنانے کےلئے فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کرے۔
انتخابات وقت پر کرانے کیلئے سینٹ میں قرارداد جمع

















