راولپنڈی(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر کو دہشتگردی کیس سے بری کردیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج حامد حسین نے کہا مقدمے میں کسی خاتون کو نامزد نہیں کیا گیا۔
سیمابیہ طاہر کو بعد میں نیوٹاو¿ن پولیس نے گرفتار کیا،عدالت سے باہر نکل کر پی ٹی آئی وکلا ٹیم اور سیمابیہ طاہر نے نعرے بازی کی، سیمابیہ طاہر نے کہا حق و سچ کی فتح ہے، ثابت ہوگیاجھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا۔
پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر دہشتگردی کیس سے بری

















