”پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 5واں بڑا ملک“

لاہور (خبر نگار) پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد پاکستان 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار آبادی کےساتھ دنیا کا 5واںبڑا ملک بن گیا ، پاکستان میں ہر فی مربع کلومیٹر رقبے پر 303 افراد بستے ہیں جو خطے کے دیگر ممالک کی نسبت قدرے کم ہیں۔

بنگلہ دیش فی مربع کلومیٹر ایک ہزار 329 افراد، بھارت 481 افراد جبکہ سری لنکا میں فی مربع کلومیٹر 349 افراد بستے ہیں،آبادی کے لحاظ سے بھارت ایک ارب 42 کروڑ 86 لاکھ 27 ہزار 663 افراد کےساتھ دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

پاکستان میں سالانہ آبادی میں ہونےوالے اضافے کی شرح 2.55 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔