انتخابات میں تاخیر وفاق کےلئے خطرناک ہوگی،رضا ربانی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق چیئرمین سینٹ وپی پی رہنما رضا ربانی نے کہاہے الیکشن کمیشن چپ کا روزہ توڑے اور سامنے آ کر بتائے حلقہ بندیوں میں کتنا وقت لگے گا؟ انتخابات میں تاخیر وفاق کےلئے خطرناک ہوگی۔

سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کے بعد کوئی کہہ رہا ہے الیکشن 6ماہ موخر ہوں گے اور کوئی کہہ رہا 7ماہ تاخیر ہوسکتی ہے۔

رضا ربانی نے کہامحسوس ہورہا ہے 90 روز میں ہونےوالے انتخابات شاید ملتوی ہوجائیں، آئینی مدت سے انتخابات آگے جانا غیر آئینی ہوگا،نئی مردم شماری پربلوچستان سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔