اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کی کمان شاہ محمود قریشی نے سنبھال لی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کی غیر موجودگی میں شاہ محمود قریشی پارٹی امور کی سربراہی کریں گے، اسد قیصر، شہریار آفریدی، فردوس شمیم نقوی، علی خان ساتھ ہوں گے،قریشی اور کورکمیٹی کا پہلا ٹاسک پارٹی چیئرمین کی رہائی ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بلالیا ، اعجاز چودھری، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ پارٹی امور میں معاونت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی ،عامر ڈوگر،قاسم سوری،مرادسعید،عالمگیر خان پرمشتمل ٹیم پی ڈی ایم سے انتخابات پر مذاکرات کرے گی۔
پی ٹی آئی کی کمان شاہ محمود قریشی نے سنبھال لی

















