نوازشریف کو جھوٹی سزا دینے والے منہ دکھانے کے قابل نہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے پاکستان کا ووٹر جانتا نوازشریف ملک کو مشکل سے نکال سکتا ہے،قائد ن لیگ کو جھوٹی سزا دینے والے منہ دکھانے کے قابل نہیں،پیمرا بل قومی اسمبلی سے پاس ہو گیا ، مس ،ڈس انفارمیشن پر میڈیا کو ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا بل کی حمایت کرنے پر تمام میڈیا ورکرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں، 12 ماہ بل پر مسلسل مشاورت کی گئی، میڈیا ہاوسز میں کم از کم تنخواہ حکومت کی مقرر کردہ تنخواہ کے مطابق ہو گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا 5 سال بعد طلال چودھری،دانیال عزیز کی نااہلی ختم ہوئی، مشکل وقت میں طلال چودھری، دانیال عزیز قیادت کےساتھ کھڑے رہے، قائد ن لیگ مبارکباد کے مستحق ہیں، ن لیگی بھاگنے والے نہیں، نوازشریف کو تاحیات نااہل کر کے سی پیک ، پاکستان کی ترقی کو روکا گیا، نوازشریف کو ہٹانے کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی کو مسلط کرنا تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہاپانامہ کا سہارا لےکر نوازشریف کو اقامہ پر نااہل کیا گیا، 2018 میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مسلط کر کے ترقی کا سفر روکا گیا، 4 سال اداروں کو نیلام کرنے کی گھناو¿نی سازش کیوں کی گئی؟، 15 ماہ میں اداروں کو نیلام نہیں دوبارہ کھڑا کیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کو مسلط کرنے کی سزا عوام نے بھگتی، نوازشریف کو جھوٹی سزا دینے والے منہ دکھانے کے قابل نہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہاشہباز شریف نے معیشت ،خارجہ پالیسی کو ریسکیو کیا،اتحادیوں سے ملکر ملک کو بحران سے نکالا،بالٹی، ڈبہ، کنستر لگا کر نہیں جاتے میڈیا کے سامنے جواب دیتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر پٹرول سستا کر کے آئی ایم ایف معاہدہ توڑا۔