اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے واضح کیاہے مقررہ مدت میں انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے ہفتہ وار اجلاس ہوا، ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری و دیگر حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت،اسلام آباد اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کمیشن مقررہ مدت میں انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے، رواں ہفتے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کریں گے۔
الیکشن کمیشن مقررہ مدت میں انتخابات کرانے کیلئے تیار

















