جعلی میک اپ پر 3 سال قید ، سینٹ سے قانون منظور

اسلام آباد(بیورورپورٹ)خواتین کا جعلی میک اپ بنانے پر 3 سال قید ، سینٹ نے قانون منظور کرلیا۔

بل کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان جنرل کاسمیٹکس اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا،ملک میں میک اپ کے سامان کی درآمد و برآمد، تیاری و خرید وفروخت کو منظم کرنے کیساتھ کاسمیٹکس کے معیار، لیبلنگ، پیکنگ، مینوفیکچرنگ، سٹوریج، تقسیم اور فروخت کو اتھارٹی کے تحت ریگولیٹ کیا جائے گا۔

جعلی مصنوعات بنانے پر سخت کارروائی، مشینری ضبط اور جعلسازی کے مقام کو سیل کردیا جائے گا،3سال قید اور 50لاکھ تک جرمانے کی سزا ملے گی، بل کے مطابق عالمی کاسمیٹک مارکیٹ کا حجم 341 ارب ڈالر ہے جبکہ 2030 تک کاسمیٹکس مارکیٹ 560 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔