اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاہے نوازشریف کو سازش کے تحت عملی سیاست سے علیحدہ کیا گیا،جلد پاکستان واپس آئیں گے۔
اپنے بیان میں رانا ثنا نے کہانواز شریف کی سزا عدالتی فیصلہ ہے، عدالتی فیصلوں کے ختم ہونے کا طریقہ کار ہے، طریقے کو اپنایا گیا اور مریم نواز بری ہوئیں، قائد ن لیگ حفاظتی ضمانت لیں گے، اپیلوں پر سماعت کے بعد بری ہو جائیں گے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ضرور سر اٹھا رہی ہے تاہم قانون نافذ کرنیوالے ادارے نیک نیتی و بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
نوازشریف کو سازش کے تحت سیاست سے نکالا گیا،رانا ثنا
















