شہریار آفریدی،علی خان کی ضمانت منظور،رہائی کاحکم

راولپنڈی،پشاور(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنماﺅں شہریار آفریدی،علی خان کی ضمانت منظور،رہائی کاحکم دےدیا گیا۔

جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس صفدر سلیم شاہد پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بنچ نے رہنما شہریار آفریدی کی ضمانت کو منظور کیا،دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا شہریار آفریدی مقدمے میں نامزد ملزم نہیں، شہریار آفریدی کو 40 دن بعد نامزد کیا گیا، شہریار آفریدی پر دوسرا مقدمہ تھانہ آئی نائن اسلام آباد میں درج ہے جس میں ضمانت ہو چکی ۔

بعدازاں عدالت نے گرفتار ملزموں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے شہریار آفریدی کی فوری رہائی کا حکم دےدیا۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ میں سابق وزیر علی خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے علی خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دےدیا۔